Wednesday, May 19, 2021

First encounter of Molana Rumi with his mentor Shams Tabriz

Grave of Molana Rumi, Konya, Turkey
(© 2021 bazaarturkey.com)
 شمس تبریز اور مولانا روم کی پہلی مُلاقات:

مولانا روم اپنے وقت کے سب سے بڑے عالم ہونے کی حیثیت سے دربارِشاہی میں عالی مقام رکھتے تھے۔ ایک روز
 مولانا تالاب کے کنارے بیٹھے ہوئے مُطالعے میں مصروف تھے کہ شمس تبریز اُدھر سے گزرے 
تو کتابوں کے ڈھیر دیکھ کر مولانا سے پوچھا:
“یہ کیا ہے؟”
مولانا جنہیں اپنے علم پر بے حد ناز تھا۔ طنز سے بولے،
 یہ “وہ” ہے جس کی تُمہیں خبر نہیں۔ 
مولانا کے یہ کہنے کی دیر تھی کہ کتابوں کے ڈھیر کو آگ لگ گئی۔ 
مولانا نے گھبرا کر شمس تبریز سے پوچھا:
“یہ کیا ہے،”
شمس تبریز نے تحمل سے کہا،
یہ “وہ” ہے جس کی تُمہیں خبر نہیں۔
مولانا یہ جواب سُن کر بُہت پریشان ہوئے اور اُنہیں احساس ہوا کہ روحانیت کے بغیر دنیاوی علم مُکمل نہیں ہو سکتا۔ اِسی تالاب کے کنارے شمس تبریز کے ہاتھ پر بیعت کی اور پھر آخر تک اُن کے ساتھ رہے۔

No comments: